سینیٹر شیری رحمان کی قوم کو کرسمس اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مبارکباد

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قوم کو کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی،عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو پورا ملک عیسائی برادری کی خوشیوں میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر

شیری رحمان  کا کہنا تھا کہ قوم کو قائد اعظم کا یوم پیدائش مبارک ہو،جناح کے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیںجناح کا پاکستان جتنا اکثریت کا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا ہے
قائد اعظم پارلیمان اور آئین کے وکیل تھے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

نیا پاکستان کی آڑ میں جناح کے پاکستان پر سمجھوتہ نہیں ہونے دینگےبنا تیاری کے نیا پاکستان بنانے والے جناح کے پاکستان اور ان کی سیاسی فکر سے ناواقف ہیں۔