پشاور: مسیحا کورونا کے نشانے پر،41 ڈاکٹرزشہید

ویب ڈیسک(پشاور) : انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے تین ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے، یورالوجی وارڈ کے ڈاکٹر اظہار، ڈاکٹرعدنان اور ڈاکٹر فہیم میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسی وارڈ کے پانچ مزید ڈاکٹرز بھی متاثرہوئے تھے،تین ڈاکٹروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ آنے کے بعد وارڈ کے مزید سٹاف کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں ڈاکٹرزفرنٹ لائن پرلڑرہےہیں،کورونا وائرس کےخلاف اب تک صوبے میں 41 ڈاکٹرزشہید ہوچکےہیں۔