wazir

حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی وطن واپس روانہ ہو گئے

ویب ڈیسک: حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی وطن واپس روانہ ہو گئے انہوں نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کیا وہ نئے سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بین الاقوامی شخصیت تھےسابق افغان اول نائب صدر کریم خلیلی نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق خان سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

انہوں نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی حذب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ نے افغان سفارتخانہ میں صحافیوں سے ملاقات بھی کی اور آج انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں عوامی مباحثے سے خطاب بھی کیا استاد کریم خلیلی کا دورہ پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کے حوالے سے افغان سیاسی قیادت تک رسائی کی کوشیشوں کا حصہ ہے قبل ازیں افغان راہنما عبد اللہ عبد اللہ اور گلبدین حکمت یار بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ