پولیس نے بھاری مقدارمیں منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا

ویب ڈیسک(اورکزئی) اورکزئی کے علاقہ ارغنجہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سے 11کلو گرام منشیات برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او کے مطابق سمگلرمنشیات اپر اورکزئی سے کوہاٹ سمگل کر رہا تھا گرفتار سمگلر اصغر کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ غلجو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ در کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی

ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں اس سے علاقے کو پاک کیا جائے گا۔