1111111 1

عوامی نیشنل پارٹی آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک (پشاور)عوامی نیشنل پارٹی آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گیناردرن بائی پاس کے قریب جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل، ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔

جلسہ عام سے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی، صوبائی صدر ایمل ولی خان اوردیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جلسہ انتظامات کے لیے اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور جلسہ انتظامات دیکھنے جلسہ گاہ پہنچ گئیں
جلسہ عام میں صوبہ بھر سے کارکنان و رہنما شریک ہوں گے اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

ترجمان نیشنل پارٹی ثمر بلورکا کہنا تھا کہ باچاخان اور ولی خان کی برسی تقاریب پورا ہفتہ، صد سالہ جشن سال بھر جاری رہے گا،جلسہ گاہ میں بائیس ہزار کرسیاں ڈالی گئی ہیں جلسہ عام اس مٹی کے ورثاء کا جلسہ ہوگا جو ہمیشہ اس خطے کی تحفظ کیلئے کھڑے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ تمام پشتون قوم، مترقی و جمہوری سوچ رکھنے والے افراد کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت ہے
باچاخان اور ولی خان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، یہی تعلیمات ہمارے مسائل کا حل رکھتے ہیں۔