ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ٹف تھی، اس کیلئے تیار کردہ پلان کے مطابق کھلاڑی نہ کھیل سکے۔
عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔ ایونٹ میں کامیاب اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی پلیئرز کو مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا اور کامیابی اپنے نام کر گئی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان