مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جس سے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں نیا سپیل بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ بلوچستان بھر میں آج سے شروع ہونے والا موسلادھار بارشوں کا نیا سپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز