پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ۔
ملک حبیب نور اورکزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم درآمد سکینڈل نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے کے مترادف ہے ۔
آئین کے مطابق نگران حکومت کا کام صرف صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ناکام ہوئی ہے، سکینڈل پاکستان کے کسان طبقے کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔
ملک حبیب نور اورکزئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم درآمد سیکنڈل کی کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے سکینڈل میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور