f66d0a8a f1bc 4702 adb9 4b3013867ba7

پشاوریونیورسٹی کا مالی بحران:طلبہ نے چندہ کیمپ لگا دیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور یونیورسٹی کا مالی بحران پرطلبہ میدان میں نکل آئے ۔طلبہ نے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے "جامعہ پشاور بچا چندہ کیمپ” لگادیا۔ چندہ کیمپس اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے لگایا گیا ہے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات سے جامعہ پشاور کے مالی خسارے کے خاتمہ کے لئے مالی امداد کی اپیل کررہے ہیں ، تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کرنے والوں نے تعلیم کو ایمرجنسی میں پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

طلبہ کا کہنا تھا کہ اب حالت یہ جامعہ کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کی کیلئے پیسے نہیں ہے، صوبائی حکومت جامعہ پشاور کے مالی خسارے کے خاتمہ کے لئے ایک ارب روپے بیل آوٹ پیکج کا اجرا کریں، یونیورسٹی کے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے فاصلاتی نظام تعلیم پر پانبندی ختم کی جائے ،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے ذیلی اداروں سے سابقہ پنشنرواپس لیکر متعلقہ اداروں کے حوالے کیاجائے ، جامعہ میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں کا آڈٹ کرایا جائے ، جامعہ کے جائیدادوں کو واگزار کرکے کمرشلائز کیا جائے ، مستقبل میں اس طرح کے خسارے کی تدارک کیلئے اصلاحات کا اعلان کیا جائے۔