سب انسپکٹرعاصم رشید کورونا وبا کے باعث جاں بحق

ویب ڈیسک (راولپنڈی)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹرعاصم رشید کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ عاصم رشید کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 14 جنوری سے این آئی ایچ میں زیرعلاج تھے سب انسپکٹرعاصم رشید سابقہ ایس ایچ اومورگاہ تھے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

پولیس ذرائع ککے مطابق عاصم رشید کی نمازجنازہ ایس اوپیزکے مطابق چک بہادرجاتلی میں دن 11 بجے ادا کی جائے گی، شہید کے والد کی بھی گزشتہ روز کورونا سے جبکہ نانا کی بوجہ بیماری وفات ہوئی،شہید سب انسپکٹر عاصم رشید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان

شہید سب انسپکٹر سمیت تینوں افراد کی نماز جنازہ آج ایک ساتھ ادا کی جائے گی ۔