Untitled 1 96

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسینیشن مہم کے دوسرے روز مزید 135 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسین دے دی گئی، دو دنوں میں ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 199 ہو گئی، پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 80 اہلکاروں کو ویکسین دی گئی ہے، اب تک سوات میں 60، نوشہرہ میں 28 اور کوہاٹ میں 14 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ