download 2 12

کرونا ویکسینیشن: 65 سال سے زائد عمرکے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز

ویب ڈیسک(پشاور)صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ 65 سال سے زائد عمر کے شہری 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کی تاریخ اور سینٹر کے بارے میں شہریوں کو ویکسین کی کھیپ ملنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ نجی شعبہ بھی ویکسین امپورٹ کر رہا ہے جس سے صاحب استطاعت شہری مستفید ہو سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں اب تک 1216 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ملک بھر میں ویکسینیشن کے لیے این سی او سی، اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے بہترین کاوشیں کیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی