kmc

خیبر گرلز میڈیکل کالج بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا

ویب ڈیسک (پشاور): دوسرے جامعات کے بعد خیبر گرلز میڈیکل کالج بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا، خیبر گرلز میڈیکل کالج کا خزانہ بھی خالی ہے، اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے اضافی گرانٹ دیا جائے، ڈین خیبر گرلز میڈیکل کالج کا محکمہ صحت کو خط، ڈین خیبر گرلز میڈیکل کالج کا خط میں کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی اضافی 220 ملین کا گرانٹ کالج بقایاجات اور دیگر معاملات پر خرچ ہوگئی، اضافی گرانٹ نہ دیا گیا تو اپریل سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکیں گے، ماہانہ تنخواہوں کی مد میں کالج کو 5 کروڑ روپے درکار ہیں، سیکرٹری صحت کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل