مسافر بس دریا میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

سکردو: راولپنڈی سے سکردو جانے والی مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق اوراور 6 زخمی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ھفتہ کے روز شام 6 بجے مسافر کوسٹر راولپنڈی سے سکردو کیلئے روانہ ہوئی اور آج صبع 5 بجے سکردو کا علاقہ روندو میں یلبو کے مقام پر دریا سندھ میں جاگری۔

روندو سکردو بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 26 مسافروں میں سے صرف 10کی لاشیں ہی نکالی جا سکی ہیں جبکہ باقی کیلئے سرچ اپریشن جاری ہے ماہر غوطہ خور بھی بلا کئے گئے ہیں لیکن حادثہ والی جگہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے.