پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ دواخلہ کی دستاویز کے مطابق صوبہ بھر سے 70 فیصد افغان باشندوں کی میپنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 8 لاکھ 80 افغان شہریوں کو سیٹیزن کارڈ جاری کیے گئے جن میں تین لاکھ 20 ہزار افغان شہری خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق نومبر 2023 سے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد افغانی اپے وطن لوٹ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغان باشندوں کی میپنگ کا مرحلہ 30اپریل تک مکمل کیا جائیگا۔
محکمہ داخلہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ملک بھر سے افغانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل