2010376 coronavirus 1583303324 877 640x480 1

کورونا وائرس سےمزید 38افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کی یلغار جاری، کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 38 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ مزید ایک ہزار 329 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 34 ہزار 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 466 ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 402، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 886، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 834، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 345، بلوچستان میں 18 ہزار 979، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 777 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 32، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔