Untitled 3 10

کوہاٹ:لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئےاےاین پی کےزیراہتمام احتجاجی ریلی

ویب ڈیسک(کوہاٹ)عوامی نیشنل پارٹی کی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیےاحتجاجی ریلی نکالی گئی اسد اللہ اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

ضلعی صدرکا کہنا تھا کہ ملک میں لاقانونییت کا کا راج ہےڈسکہ میں پریذائیڈنگ آفیسرز غائب کر دئیے گئے، پولیس سمیت ایک بھی ادارہ کام نہیں کررہا۔پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بے گناہ شہریوں کو گرفتارکررہی ہے شہر میں لگے کیمروں کے باوجود اصل مجرم دندناتے پھر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

انہوں نےمزید کہا کہ ملک میں بدامنی کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور ادارے ہیں۔موجودہ حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہےیہ اپنا کوئی ایک منصوبہ بتا دے۔ انکا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہرمنصوبہ کرپشن کی ایک داستان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ