download 110

پاکستان اورافغانستان کےپختونوں کےمعاش کاانحصاردونوں ممالک کےبیچ تجارت پرہے،ایمل ولی

ویب ڈیسک(پشاور)عوامی نیشنل پارٹی کا پاک افغان تجارتی اور آمدورفت کے راستوں کی بندش کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان ، احتجاجی مظاہرہ 10 مارچ کوصبح 11 بجے طورخم میں ہوگا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے پختونوں کے معاش کا انحصاردونوں ممالک کے بیچ تجارت پر ہے،تجارتی راستوں کی بندش نے دونوں ممالک کو اقتصادی طور پر بہت بڑا نقصان پہنچایا ہےتجارتی راستوں کے کھلنے سے دونوں ممالک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور تجارتی حجم بڑھ جائے گا راستوں کی بندش نے دونوں ممالک کے عوام کو مشکلات اورمسائل سے دوچار کر رکھا ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو یقینی بنانے کے لئے تجارتی راستوں کا کھلنا ناگزیر ہے

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اعتماد، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول میں تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے، تجارتی راستوں کے کھلنے سے پختونوں کو روزگار، تعلیم اور تجارت کے مواقع فراہم ہوں گے اور پختونخوا تجارت کی عالمی منڈی بن جائے گا خطے میں دہشتگردی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے میں مدد ملے گی اور مستقل امن کے قیام کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی راستوں کی بندش نے ملک کو اور عوام کو معاشی اور اقتصادی طورپر کمزورکردیا ہے،ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں تجارتی راستوں پر آسانیاں پیدا کرنا وقت کی ضرورت اور دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔