Untitled 1 150

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کرپشن کے الزام میں نکالے جانے والے وزیر سلطان محمد خان سے ملاقات

ویب ڈیسک : وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کرپشن کے الزام میں نکالے جانے والے وزیر قانون سلطان محمد خان سے ملاقات، ملاقات چیف منسٹر ہاوس میں ہوئی، صوبائی وزیر بلدیات اور قانون اکبر ایوب بھی موجود تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اُمور اور آنے والے سینٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالاد ستی پر یقین رکھتی ہے، سینٹ انتخابات کیلئے اہلیت کی بنیاد پر مخلص کارکنوں کو ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی
مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

سلطان محمد خان کو دو ہفتے پہلے سینٹ کے گزشتہ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا تھا، رواں ماہ 9 فروری کو ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں ایم پی ایز پیسے وصول کررہے تھے.