Untitled 1 169

پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان نو سال بعد فریٹ ٹرین آپریشن 4 مارچ کو بحال

ويب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، مشیر تجارت کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان نو سال بعد فریٹ ٹرین آپریشن 4 مارچ کو بحال ہوگا، استنبول، تہران، اسلام آباد کے درمیان فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہو گا، فریٹ ٹرین یک طرفہ سفر 12 روز میں مکمل کرے گی.

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ فریٹ ٹرین کے ذریعے 750 میٹرک ٹن سامان کی ترسیل کرنے کی گنجائش ہوگی، یہ پیش رفت تینوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے، فریٹ ٹرین آپریشن کی بحالی سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی، برآمد کنندگان کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام