Maryam 9

عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ عمران صاحب اپنی دفعہ جمہوریت پہ لیکچر اور دوسروں کے ووٹ چوری !عمران صاحب اپنی دفعہ ڈسکہ میں الیکشن کمیش کا عملہ چوری اور دوسروں کی دفعہ جمہوریت کو نقصان کا درس ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں، پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباو سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں آٹا ، چینی ، بجلی گیس دوائی ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں ،
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔ عمران صاحب بلوچستان عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور