توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی

ویب ڈیسک (پشاور): توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی، پیڈو کے تحت بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط۔، اگلے مہینے کے وسط تک اس منصوبے پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوئی، وزیر اعلی محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں چینی تعمیراتی کمپنی اور پیڈو کے درمیان کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 85 ارب کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائےگا، منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، توقع ہے اگلے مہینے وزیر اعظم عمران خان خود اس میگا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے کی تکمیل سے صوبائی حکومت کو سالانہ 14 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ

منصوبے کی تعمیر کے دوران ملازمت کے چار ہزار سے زائد مواقع پیدا ہونگے، پیڈو کے تحت صوبے میں 160 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں، 216 میگاواٹ کے متعدد ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام جاری ہے، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے مقامی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔