8c89e439 0e92 4226 817e b614182e2f43

چارسدہ :پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس اور مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ )پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چارسدہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس اور مظاہرہ کیا،مظاہرین نے چارسدہ فاروق اعظم چوک میں میں روڈ بلاک کر کے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ڈیلر ز کا معاشی قتل بند کیا جائے اور این او سی کا شرط بھی حتم کیا جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ ٹی ایم او چارسدہ کی طرف سے پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف ناجائز ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ایف آئی آر میں پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف دفعہ 419، 420 درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی

احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا گوہر شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری فاروق خان نے بھی خطاب کیا،پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ان کے خلاف درج ناجائز ایف آئی آر فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کی۔پراپرٹی ڈیلرز قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنے کاروباریں چلا کر حکومت کو باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں ہیں،حکومت پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف ایک خاص مافیا کے ایما پر غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل