5555 9

تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف طلباءسڑکوں پرنکل آئے

ویب ڈیسک(پشاور) تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلباء سڑکوں پر نکل آئےہیں۔ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پریس کلب کے سامنے جمیعت طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین طلباء نےحکومت کے خلاف اور تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے نعرے بازی بھی کی۔ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔کرونا کی پہلی لہر میں طلباء و طالبات کاکافی وقت ضائع ہو چکا ہے اور اب قوم کے مستقبل سے کھلواڑ کسی صورت منظور نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن