.jpg

رستم: فٹبال میچ کے دوران زبانی تکرار کے بعد فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

ویب ڈیسک (رستم): چارگل میں فٹبال میچ کے دوران زبانی تکرار کے بعد فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،مراد ، وقار اور آصف کی فائرنگ سے شاکر جانبحق جبکہ گلراز شدید زخمی ہوگیا، زخمی گلراز کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا، تینوں مبینہ ملزمان واقعات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ـ

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد