asfandyar wali khan 486c7087 f5ed 46de a551 a173e0796f4 resize 750

مختلف ملکی اور بین الاقوامی شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

ویب ڈیسک (چارسدہ): مختلف ملکی اور بین الاقوامی شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اورمرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ اتوار کے دن مثبت آیا تھا، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صدارتی محل سے بیان کے ذریعے، سابق صدر حامد کرزئی نے ٹویٹ کے زریعے ، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل خاموش اور سینیٹر شیری رحمان نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسفند یارولی خان کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان
مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

تمام رہنماؤں نے اپنی طرف سے اور اپنی سیاسی جماعت کی جانب سے اسفندیار ولی خان کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔