Flour

بنوں: سرکاری آٹا میں خورد برد اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک (بنوں): سرکاری آٹا میں خورد برد اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آٹا فلور ملز سے سیل پوائنٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی آدھے سے زیادہ غائب ہو جاتا ہے، ذرائع کے مطابق 150 تھیلے کوٹہ میں سے پچاس تھیلے آٹا سیل پوائنٹس سے غائب کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جاتی ہیں۔ اثر و رسوخ رکھنے والے مافیا کو مشکل وقت میں بھی سنہرا موقع مل گیا، سیل پوائنٹس کا 860 روپے آٹے کا تھیلہ دیگر جگہوں پر 1400 روپے میں فروخت ہونے لگا، ٹائیگر فورس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے کئی ایک سیل پوائنٹس کو سیل کروایا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپوراورپیسکو چیف لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کرنےپرمتفق