AP 20213844166025

حج 2021 کے لئے سعودی عرب کی جانب سے قواعد و ضوابط جاری

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے عازمین کے لیے منظور شدہ کرونا ویکسین کی شرط لگا دی ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن میں کام کرنے والے منظور شدہ ویکسین کی خوراک حاصل کر چکے ہوں، اور حج سیزن میں ورکرز مستقل طور پر ماسک لگانے کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

وزارت صحت نے اعلامیے میں کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، جب کہ مملکت سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس ٹیمیں عازمین کا دوبارہ ٹیسٹ کریں گی، ذوالحجہ سے قبل مکہ، مدینہ میں 60 فی صد تک مقررہ عمر کے افراد کی ویکسی نیشن ہوگی۔