وزیر اعلی کی جانی خیل واقعے پر تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار

ویب ڈیسک (بنوں):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی بنوں میں گفتگو، وزیر اعلی کی جانی خیل واقعے پر تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار،محمود خان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ہم سب کے لئے دکھ اور رنج کا باعث ہے، واقعے پر پہلے بھی متاثرین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کر چکا ہوں اور آج بھی کررہا ہوں، میں شروع دن ہی سے اس واقعے کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہوں، میں نے صوبائی وزراء اور پارٹی شخصیات کو بھی یہاں بھیجا جو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

آج میں خود جانی خیل قوم کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، یہ واقعہ ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک چیلینج ہے، ہم اس چیلینج سے منہ نہیں موڑیں گے، فرانزک اور تفتیشی ماہرین کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کروائیں گے، اس مقصد کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائیں گے، میرا اور میری حکومت کا یہ عزم ہے کہ ہم اس واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، تحقیقات میں وقت لگتا ہے متاثرین سے درخواست ہے کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں، جانی خیل محب وطن اور ملک کے وفادار لوگ ہیں، ہم جانی خیل قوم کے مشران کو مکمل اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

محمود خان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جانی خیل قوم کے مشران اس واقعے کو کسی اور مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، میں یقین دلاتا ہوں کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کروائی جائیں گی، متاثرین کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔