خیبر:سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں سات روزہ پولیو مہم جاری

ویب ڈیسک (خیبر)ضلع خبیرمیں آج سے سات روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے،خیبر کے تینوں تحصیل لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں باقاعدہ پولیو مہم جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر کے تینوں تحصیلوں میں دو لاکھ 09ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررجبکہ پولیو مہم کے لئے 930 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔پولیو ٹیموں کےساتھ سیکورٹی اہلکاربھی موجود ہیں۔طورخم سرحد پر بارڈر کراس کرنے والے بچوں کے لیے خصوصی سنٹر قائم کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں بھی پولیو سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی