چارسدہ کے15علاقوں میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات پر ایک مہینے کیلئے دفعہ 144

ویب ڈیسک (چارسدہ): ڈی سی چارسدہ کے مطابق چارسدہ کے پندرہ علاقوں میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات پر ایک مہینے کیلئے دفعہ 144لگا کر پابندی لگادی گئی، خلاف ورزی پر دفعہ 188پی پی پی کے تحت سخت قانونی کار وائی کی جائیگی، پابندی لگانے والے علاقوں میں منظورے حیالی، دلدار گڑھی، سلطان آباد ترلاندی، کنیور، پانڑجرندہ، سبحان خوڑ، حاجی زئی شبقدر، زیارت غازی بابا تنگی، اگرہ، سردریاب، ٹاپو نستہ، شبقدربلاک بی، نوے ڈھنڈ، منڈہ پل کے قریب گاؤں، کیمپ کورنہ نستہ انٹر چینج اور دریائے کابل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ