ضلع مالاکنڈ اورباجوڑکے سالوں سے متنازعہ سرحدی علاقہ بوساق میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک (مالاکنڈ): ضلع مالاکنڈ اورباجوڑکے سالوں سے متنازعہ سرحدی علاقہ بوساق میں حالات کشیدہ،ذرائع کے مطابق آراضی تنازعہ پر فریقین کافائرنگ، تین افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے مالاکنڈ لیویزکے صوبیدارمحمدابرار بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بٹخیلہ ہسپتال منتقل کردیئے گئے، مالاکنڈ اور باجوڑ کے اقوام کل سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن تھے، حالات قابو کرنے کیلئےلیویزکی بھاری نفری پہنچ گئی، دور افتادہ پہاڑی علاقے میں دونوں اضلاع کے اقوام آمنے سامنے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی