Untitled 1 304

خیبر پختونخوا کے 25 فیصد بچوں میں کورونا اینٹی باڈیز پائے گئے،رپورٹ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی تحقیقی رپورٹ، 25 فیصد بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں شواہد سامنے آگئے، خیبر پختونخوا کے 25 فیصد بچوں میں کورونا اینٹی باڈیز پائے گئے، جنوری 2021 سے لے کر مارچ 2021 تک بچوں پر تحقیق کی گئی، تحقیق پانچ سال سے 16 سال کی عمر کے سکول کے بچوں پر کی گئی، تحقیق کے لیے ضلع صوابی میں سکول کے 246 بچوں کا انتخاب کیا گیا.

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

‎تحقیقی رپورٹ کے مطابق تمام منتخب بچوں کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروائے گئے، ٹیسٹ کے نتائج میں تقریباً 25 فیصد بچوں میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز پائی گئیں، بچوں میں کورونا کی کوئی علامات موجود نہیں تھیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں سرکاری کورونا لیبارٹری تحقیق کی گئی، تحقیق ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر یوسفزئی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف نے کی۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی