yousaf

نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نااہلی کیس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوران کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ۔

الیکشن کمیشن کے 3رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کرتےہوئے کہاکہ غیرتصدیق شدہ ویڈیوزکوبنیادبنایا جارہا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ براہ راست کوئی الزام نہیں،فرخ حبیب،ملیکہ بخاری اورکنول شوزب عادی درخواستگزار ہیں سپریم کورٹ ویڈیوزکےقابل قبول شواہدہونے سےمتعلق معیارمقررکرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ یوسف رضا گیلانی نےنظام کوداغ دارکیا، جواب تودیناپڑےگا۔

الیکشن کمیشن نےجواب کی کاپی درخواست گزاروں کودیتےہوئےویڈیومیں موجودایم این ایزفہیم خان اور جمیل احمد کونوٹس جاری کردیا ، کیس کی مزید سماعت 27 اپریل کوہوگی۔