img2

ملک بھرمیں تعلیمی ادارےبندرہیںگےیاکھلیں گے؟فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے، اس حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔

کورونا وائرس کے نتیجے میں جو پہلا فیصلہ دنیا میں لیا گیا تھا وہ لاک ڈاؤن کا تھا اور اس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں دنیا بھر کی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی جبکہ دوسرے نمبر پر بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو گھر پر محصور کر لیا گیا تاکہ باہر جانے سے وہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں نہ آ جائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکولوں کی بندش کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سندھ میں پندرہ روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کے تمام طلبا کے لیے اسکول بند رہیں گے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ امتحانات آگے بڑھانے پڑے تو بڑھائیں گے، لیکن امتحان ضرور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے 11 اپریل کو کھولے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اس ضمن میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے حکام اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔