2097170 fawadx 1603520072 1

پُرتشدد مظاہروں میں ملوث افرادکی شناخت جاری ہے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ کی رقم 20لاکھ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔