pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیر اعظم عمران خان کا کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے ماہر معاشیات شوکت ترین کو وزیرخزانہ اور رینونیوکا قلمدان دے دیا۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق حماد اظہرکو صرف 18 دن بعد عہدے سے فارغ کر کے انہیں وزارت توانائی تفویض کردی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو اکنامک افیئر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل پر پی ٹی آئی ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاج

سابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔