Untitled 1 394

سربراہ کالعدم تحریک لبیک کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول 4 میں شامل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کالعدم تحریک لبیک پر پابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، ذرائع کے مطابق سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی، سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول 4 میں شامل، محکمہ داخلہ پنجاب کا سعد رضوی کا نام شیڈول 4 میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناخی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا،سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خریدوفروخت بھی نہیں کرسکیں گے، نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی