خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 29 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1171 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 875 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1043 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 93 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی 1579 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 312 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 43 ہزار 961 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایک دن میں7 ہزار 729 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 15 لاکھ 29 ہزار 677 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 14 ہزار 116 ہوگئی۔