بدھ مت پیشوا گندھارا آثارقدیمہ جمال گڑھی اور تخت بھائی کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): بدھ مت پیشواؤں کے وفد کا دورہ جمالگڑھی اثارقدیمہ، بدھ مت پیشوا گندھارا آثارقدیمہ جمال گڑھی اور تخت بھائی کا دورہ کرینگے، بدھ مت پیشوا اور معروف مذہبی وفد مردان میں موجود گندھارا تہذیب سے متعلق آثارقدیمہ مقامات کی زیارت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی

بدھ مت پیشواوں نے ضلع مردان جمالگڑھی میں گندھارا تہذیب کے آثارقدیمہ دیکھنے میں خواہش کا اظہار کیا تھا، نظامت آثارقدیمہ وعجائب گھرخیبرپختونخوا وفد کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انتظامیہ مردان نے آثارقدیمہ والے مقامات پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، بدھ مت پیشواوں نے اثارقدیمہ میں اپنے مذہبی رسومات بھی ادا کیے، بدھ مت کے پیشواوں نے جمالگڑھی اثارقدیمہ میں کھانا بھی کھایا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ