بنوں : جانی خیل میں گھرپردہشتگرد حملے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (بنوں )بنوں جانی خیل میں گھر کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم تحریب کاروں نے ہندی خیل جانی خیل میں مسمی نعمت اللہ کے گھر کو اڑانے کے لئے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بم کو برآمد کرکے دھماکے کے ساتھ ناکارہ بنادیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق مکان کے ساتھ نصب بم ریموٹ کنٹرول تھا ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

بی ڈی یونٹ کے مطابق بم چھ کلو وزنی تھا ، اور بم کے ساتھ نٹ بولٹ بھی لگائے گئے تھے ۔