کوہاٹ میں ایکٹیو کورونا کیسوں کی تعداد چار سو سے زائد

ویب ڈیسک (کوہاٹ): ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس تیسری لہر خطرناک، تمام سکول کل سے بند۔ شہر میں ایکٹیو کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، کوہاٹ شہر میں اس ایکٹیو کورونا کیسوں کی تعداد چار سو سے زائد ہو چکی ہے، کورونا کیسوں میں خطرناک اضافے کے باعث ایس او پیز مزید سخت کی جا رہی ہیں، چھ بجے سے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی، تمام کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 2 دن مکمل طور پر بند ہوں گی، فارمیسی، میڈیکل سروسز، ویکسینیشن سنٹرز، تندور اور ہوٹل وغیرہ پابندی سے مستثنیٰ قرار، کریانہ، جنرل سٹور گوشت کی دکانیں، بیکریاں اور پٹرول پمپ بھی ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے، ہوٹلوں میں صرف ٹیک اوے سروسز کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج