346469 976911 updates

لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا- این سی او سی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا اجلاس، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 5 لاکھ سائینو فارم کورونا ویکسین پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج پاکستان پہنچے گی، این سی او سی کے مطابق اگر زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز کے اطلاق کے ذریعے وباء کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا ہے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے تعلیمی اداروں کی بندش، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، مالز اور مارکیٹس کو بند کرنے کی تجاویز، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز، پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ، اجلاس میں 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے ذریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیمپ کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند

ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ، کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ییں، آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، فورم کی جانب سے ہیلتھ کئیر سہولیات کی فراہمی پر این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹر، 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل پر پی ٹی آئی ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاج