777777777

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں امتحانات ملتوی کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کی واپسی ،خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ہوا بازی ڈویژن

اعلامیے کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی ایس اکاونٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدرکے انتقال پر تعزیت