593887 5249708 mahmood khan akhbar 1

جمرود روڈ پر مقامی آبادی کو ماربل کارخانوں سے درپیش مسائل پر وزیر اعلیٰ کا ایکشن

ویب ڈیسک (ورسک): جمرود روڈ پر ماربل کارخانوں کا گندہ پانی اور ملبہ جمع ہونے سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معاملے کا نوٹس لے لیا، فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ صنعت کے متعلقہ اے ڈی سمیت محکمہ آبپاشی اور ماحولیات کے متعلقہ اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا حکم، معاملے کی انکوائری کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جن جن ماربل فیکٹریوں میں آلودہ پانی اور ملبہ کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام موجود نہ ہو ان کو فوری طور پر سیل کردیا جائے، جب تک یہ فیکٹریاں گندے پانی اور دیگر مواد کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام نہ کرے تب تک ان کو سیل رکھا جائے، سیل کئے جانے والے غیر قانونی ماربل فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کی شکایت پر وزیر اعلی نے تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کا حکم۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

سی سی او پشاور کو مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیر اعلی کی تمام متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر مزکورہ سڑک کو ہر قسم کی تجاوزات اور ماربل فیکٹریوں کے مواد سے مکمل طور پر صاف کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیر اعلی کی کمشنر پشاور کو مذکورہ سڑکوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان

وزیر اعلی کی پولیس کو علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایت، عوام کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام محکمے اور ادارے عوام کی خدمت کے لئے ہیں، عوامی خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، فرائض سے غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔