Corona 2 1

خیبرپختونخوامیں کوروناکےپھیلاؤکی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں کمی کے حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے تحت صوبے میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے کم ہوکر 7اعشاریہ 8 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بھی40 سے کم ہوکر 27فیصد تک ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14ہزار 500 سے کم ہو کر 9ہزار727 ہو گئی ہے اورہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 1900 سے کم ہوگئی ہے اوراس وقت 1431 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت 157مریض آئی سی یومیں،781ایچ ڈی یو میں اور 70 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی