kpk tax online payment

سیلز ٹیکس اورگوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے مئی کے مہینے کے لئے سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کے ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 15 مئی سے بڑھا کر 21 مئی کر دی گئی ہے،سیلز ٹیکس کے گوشوارے 18 مئی کے بجائے اب 25 مئی تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے اعوام آسانی کے لیے کیا گیاہے۔