Untitled 1 519

پاکستان اور چین کے مابین کامیاب سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل

ویب ڈیسک (پشاور): حکومت خیبرپختونخوا کا پاکستان اور چین کے مابین کامیاب سفارتی تعلقات کے 70 سال پر محیط پاک چین دوستی کے نام آن لائن تقریری مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ، پی ایم آر یو کے مطابق پاک چین دوستی کے نام آن لائن تقریری مقابلے منعقد کئے جائینگے، مقابلوں کیلئے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے "کے پی ٹیلنٹ پلیٹ فارم” کے نام سے موبائل ایپ تیار کرلیا، تقریری مقابلوں میں 18سال تک کے بچے حصہ لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ

مقابلے پی ایم آر یو اور محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم کی زیرنگرانی منقعد کئے جائینگے، مقابلوں میں بچے پاک چین دوستی سے متعلق تقاریر مضامین پیش کریں گے، اول، دویم اور دریم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ