coronavirus topic header 1024 2

مہلک وبا:ملک میں مزید 102اموات،3ہزار70کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)بے رحم کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید102افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ3ہزار70کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار89تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ93ہزار461 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار229ہے اور8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف

این سی او سی اعدادوشمارکےمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار704افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار869، خیبرپختونخوا 3 ہزار875، اسلام آباد 741، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد80ہزار10،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار561، پنجاب3لاکھ 32ہزار، سندھ 3 لاکھ 4ہزار571، بلوچستان24ہزار318، آزاد کشمیر 18 ہزار547اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار454افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔