images 1 37

بورڈ کے سالانہ امتحانات، اساتذہ کی ویکسینیشن لازمی قرار

ویب ڈیسک (پشاور)بورڈ کے سالانہ امتحانات کی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ڈیوٹی کرنے والے تمام اساتذہ کی ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تیس سال سے زائد تمام ملازمین خود کو ویکسینیشن کے لئے رجسٹرڈ کروائیں۔

اسکے علاوہ اسکولوں کے کھلنے سے پہلے چالیس سال سے زائد عمر کے تمام اساتذہ کے لئے ویکسینیشن مراکز سے ویکسین لگوانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین ویکسینیشن کرائیں گے۔